Waise Main Ne Duniya Main Kia Dekha Ha
Tum Kehte Ho Tu Phir Acha Dekha Ha
Main Osko Apni Wehshat Tuhfey Main Dun
Hath Uthaye Jis Ne Sehra Dekha Ha
Bin Dekhe Os Ki Tasweer Bna Lun Ga
Aj Tu Ma Ne Os Ko Itna Dekha Ha
Aik Nazar Main Manzar Kab Khiltey Hain Dost
Tun Ne Dekha Bhi Ha Tu Kia Dekha Ha
Ishaq Main Banda Mar Bhi Sakta Main Ne
Dil Ki Dastaweez Main Likha Dekha Ha
Main Tu Ankhain Dekh Ke He Batla Dun Ga
Tum Main Se Kis Kis Ne Dariya Dekha Ha
Agey Sedhy Hath Pe Aik Tarai Ha
Main Ne Pehle Bhi Ye Rasta Dekha Ha
Tum Ko Tu Es Baag Ka Pata Ho Ga
Tum Ne Tu Es Shahir Ka Naqsha Dekha Ha
ویسے میں نے دنیا میں کیا دیکھا ہے
تم کہتے ہو تو کچھ اچھا دیکھا ہے
میں اس جو اپنی وحشت تحفے میں دوں
ہاتھ اٹھائے جس نے صحرا دیکھا ہے
بن دیکھے اس کی تصویر بنا لو گا
آج تو میں نے اسے اتنا دیکھا ہے
ایک نظر میں منظر کب کھلتے ہیں دوست
تو نے دیکھا بھی ہے تو کیا دیکھا ہے
عشق میں بندہ مر بھی سکتا ہے میں نے
دل کی دستاویز میں لکھا دیکھا ہے
میں تو آ نکھیں دیکھ کر بتلا دوں گا
تم میں سے کس کس نے دریا دیکھا ہے
آگے سیدھے ہاتھ پہ ایک ترائی ہے
میں نے پہلے بھی یہ رستہ دیکھا ہے
تم کو تو اس باغ کا پتہ ہو گا
تم نے تو اس شہر کا نقشہ دیکھا ہے